راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین پی جے کورین نے آج جے این یو کے طالب علموں کو دی جانے والی سخت سزا پر ایوان کے جذبے کو دیکھتے ہوئے حکومت کو اس مسئلے کا حل نکالنے کی ہدایت دی۔
ایوان میں آج وقفہ صفر کے دوران کمیونسٹ پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ ڈي راجا نے آج پھر جے این
يو کے بھوک ہڑتال پر بیٹھے طالب علموں کا معاملہ اٹھایا اور حکومت سے اس معاملے میں مداخلت کرنے کی درخواست کی۔
جنتا دل (یونائٹیڈ) کے شرد یادو نے بھی ڈی راجہ کی پرزور حمایت کی اور کہا کہ طالب علموں کے خلاف مقدمہ دائر کرنا اور انہیں سزا دینا ملک کے لئے اچھی بات نہیں ہے۔